ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ میں لینین کے مجسمے کو ڈھانے کے بعد اب اُترپردیش میں امبیڈکر کا مجمسہ بنا نشانہ

تریپورہ میں لینین کے مجسمے کو ڈھانے کے بعد اب اُترپردیش میں امبیڈکر کا مجمسہ بنا نشانہ

Wed, 07 Mar 2018 15:31:20    S.O. News Service

میوانا 7/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  تریپورہ میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد لینن کی مورتی گرائے جانے کے بعد  مجمسے  توڑنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے. تریپورہ  سے شروع ہوا یہ سلسلہ تامل ناڈو اور کولکتہ ہوتے ہوئے  اب اتر پردیش تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع سے ملی خبر کے مطابق  یوپی کے میرٹھ میں بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی توڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس  کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

میرٹھ کے مدانا تھانہ حدود میں لگی بی آر امبیڈکر کی ایک مورتی بدھ کی صبح گری ہوئی حالت میں پائی گئی، الزام ہے کہ کچھ شرارتی عناصروں نے منگل کی رات کو یہ واردات انجام دی ہے۔ موقع پر پہنچی پولس ملزموں کو پکڑنے کی کوشش میں جٹ گئی ہے۔ مورتی ٹوٹی ہونے کو لے کر صبح مقامی لوگوں نے ٹریفک کو جام کردیا اور راستوں پر ہی احتجاج کرنا شروع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے یہاں نئی مورتی لگوانے کی بات کہہ کر لوگوں کو خاموش کرایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وہاں اب نئی مورتی نصب کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے پہلے تمل ناڈو کے ویلّور میں بھی مفکر پیریار کی مورتی کو نقصان پہنچانے کا معاملہ منگل کی شام کو سامنے آیا تھا ، جبکہ  بدھ کو کولکتہ میں جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی مورتی کو نقصان پہنچا نے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے.

وزیراعلی نریندر مودی نے مجسمے کو توڑنے پر ناراضگی  کا اظہار کیا ہے. ان واقعات سے پیدا ہوئی  کشیدگی کو لے کر وزارت داخلہ بھی حرکت میں آ گیا ہے اور تمام ریاستوں سے مورتیوں  کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ہی مورتیوں کو نقصان  پہنچانے  والوں پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی  ہے. رپورٹوں کے مطابق  ان واقعات سے  ناخوش وزیراعظم مودی نے  وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بات چیت  کی ہے. وزارت نے مجسمے کو توڑنے اور ریاستوں میں کسی بھی دوسرے تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے سخت  اقدامات لینے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں.

واضح رہے کہ تریپور میں بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد بیلونیا ٹائون میں کالج  اسکوائر میں نصب روسی انقلاب کے لیڈر  ولادیمیر لینن کی مورتی توڑی گئی تھی . اس کے بعد منگل کی رات تمل ناڈو میں پیریار اور پھر کولکتہ میں شیاما پرساد مکھرجی کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا تھا. اس پر پی ایم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ دونوں نے ہی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات دی ہیں.


Share: